اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے کرد آبادی والے علاقے قامشلی میں بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم 44 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 170 سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق پہلا دھماکہ قامشلی کے ہلالیہ نامی محلے میں کھڑی ایک کار میں جبکہ دوسرا دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ سال قامشلی پر قبضہ کرلیا تھا لیکن شام کی کرد ملیشیا نے شدید لڑائی کے بعد اسے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔











.......
/169